آج کی آیت
اردو ترجمہ
English
زندگی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ڈیرہ غازی خان کے مستحق خاندانوں کی خدمت میں مصروف ہے — 7 مکتب اسکول، ووکیشنل ٹریننگ، صاف پانی کے ہینڈ پمپ، مفت کھانا اور سرمائی امداد۔ آپ کا ہر عطیہ مستحق افراد تک پہنچتا ہے۔

زندگی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ضلع ڈیرہ غازی خان، پنجاب میں کام کرتی ہے — 7 مکتب اسکول جہاں تقریباً 900 بچے زیرِ تعلیم ہیں، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (کمپیوٹر، پلمبنگ، ٹیلرنگ)، خواتین کے سلائی سینٹر، صاف پانی کے ہینڈ پمپ، مفت دسترخوان، راشن تقسیم، سیلاب امداد اور سرمائی امداد۔
زندگی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی محترم حضرت مفتی احمد شاہ جمالی صاحب کا تعلق جنوبی پنجاب کے ایک عظیم علمی و روحانی گھرانے سے ہے۔
آپ کے والدِ ماجد حضرت مولانا بشیر احمد شاہ جمالی رحمہ اللہ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے جید بزرگ اور اپنے وقت کے جلیل القدر عالمِ دین تھے۔ آپ کے تایا جان حضرت مولانا رشید احمد شاہ جمالی دامت برکاتہم العالیہ سلسلہ نقشبندیہ کی ممتاز روحانی شخصیت ہیں۔
اس مبارک خاندان کے دونوں بزرگوں کا مزاج شروع ہی سے داعیانہ رہا ہے، ان کے سینوں میں اشاعتِ دین کی تڑپ اور غرباء و مساکین کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ اسی روحانی و دینی تربیت کے سائے میں مفتی صاحب نے آنکھ کھولی۔
سن 2009-10 کے ہولناک سیلاب کے موقع پر جب پورا علاقہ زیر آب آ گیا، تو والدِ محترم رحمہ اللہ کے حکم پر حضرت مفتی صاحب نے اپنے تمام اساتذہ اور طلباء کے ہمراہ اپنے پورے ادارے کو سیلاب زدگان کی خدمت کے لیے وقف کر دیا۔
دن رات خدمت کا وہ منظر آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ خیمہ بستیاں آباد کی گئیں، متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا، مفت میڈیکل کیمپس لگائے گئے، کشتیوں کے ذریعے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا گیا، عارضی پناہ گاہوں اور صبح و شام کھانے کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا۔
یہیں سے اس موروثی اور فطری جذبے کو ایک باقاعدہ راستہ ملا، اور یہ خدمت سیلاب تک محدود نہ رہی بلکہ ادارے کا ایک مستقل شعبہ بن گئی جسے "شعبہ خدمتِ خلق" کا نام دیا گیا۔
خدمت کے اس سفر میں دوسرا بڑا محرک ان پسماندہ دیہی علاقوں کی پرسانِ حالی بنا، جہاں زندگی کی بنیادی سہولیات تک مفقود ہیں۔ نہ تعلیم کی سہولت، نہ صحت کی، نہ روزگار کی، اور اس محرومی کے ساتھ بڑھتی ہوئی بے دینی نے دیہات کی مساجد کو بھی ویران کر دیا تھا۔
اسی درد نے اس فکر کو جنم دیا کہ کیوں نہ ان ویران مساجد کو ہی آباد کر کے ایک ایسا مرکز بنایا جائے جو بیک وقت مکتب بھی ہو، اسکول بھی ہو، کمیونٹی سینٹر بھی ہو اور ایک حقیقی عبادت گاہ بھی، جو ہر قسم کی مسلکی منافرت سے پاک ہو۔ جہاں بہترین مدرسین دینی و عصری تعلیم کے ساتھ بہتر روزگار کے لیے ہنر بھی سکھائیں۔
اسی جامع فکر کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے باقاعدہ طور پر ایک رجسٹرڈ فلاحی ادارے "زندگی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن" کی بنیاد رکھی گئی۔
الحمدللہ آج اللہ کے فضل، بزرگوں کی دعاؤں اور حضرت مفتی صاحب کی شبانہ روز محنت سے یہ قافلہ ضلع ڈیرہ غازی خان سمیت ملک بھر کے دردِ دل رکھنے والے احباب، علماء کرام اور ڈاکٹر حضرات پر مشتمل ایک بڑی تحریک بن چکا ہے۔
ادارے کی اب تک کی خدمات کا مختصر خاکہ یہ ہے:
یہ سفرِ خدمت آج بھی اسی اخلاص اور جذبے کے ساتھ جاری و ساری ہے۔
روزانہ نئی آیت و حدیث — عربی، اردو اور انگلش میں۔
حقیقی منصوبے، آج ڈیرہ غازی خان میں جاری — میدان کی اصل تصاویر کے ساتھ۔

ضلع بھر میں غریب بچوں کے لیے مفت دینی و بنیادی تعلیم۔

مستحق دیہات میں ہینڈ پمپ کی تنصیب — آپ اور آپ کے پیاروں کے لیے صدقۂ جاریہ۔

کمپیوٹر، پلمبنگ اور ٹیلرنگ کے کورسز — طلبا کے لیے باعزت روزگار کا ہنر۔

خواتین سلائی سیکھ کر اپنے گھروں سے باوقار روزگار کماتی ہیں۔

مستحق خاندانوں کے لیے مفت کھانا اور ماہانہ راشن۔

ڈیرہ غازی خان میں ہمارے کام کے حقیقی اعداد۔

عید الاضحی کے دوسرے دن ہماری ٹیم کوہِ سلیمان کے دامن میں ایک پسماندہ بستی میں قربانی کا گوشت تقسیم کرنے پہنچی۔ وہاں سینکڑوں ایسے خاندان ملے جو عید کے دنوں میں بھی گوشت سے محروم تھے۔ اسی بستی کے ایک کونے میں نوے سالہ پیر بخش رہتے ہیں۔ جب ہمارے رضاکار نے ان کے ہاتھ میں قربانی کے گوشت کا تھیلا رکھا تو ان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ کانپتی آواز میں بولے: 'بیٹا، برسوں ہو گئے عید پر گوشت کھائے ہوئے... آج اللہ نے تمہیں وسیلہ بنایا۔' پیر بخش کی یہ مسکراہٹ اور یہ آنسو — یہی ہماری اصل کمائی ہے۔

ننھا ارسلان ہینڈ پمپ کے پاس کھڑا ہے۔ جب پہلی بار پمپ سے صاف پانی نکلا تو وہ خوشی سے چلایا اور اپنے ننھے ہاتھوں سے پانی پینے لگا۔ پھر کیا تھا — پانی میں نہانے لگا، ہنسنے لگا، چھینٹے اڑانے لگا! 'اب ہمیں دور سے پانی نہیں لانا پڑے گا!' ارسلان کی آنکھوں میں چمک تھی۔ ایک ہینڈ پمپ — اور ایک بچے کی دنیا بدل گئی۔ صرف 32,000 روپے میں آپ بھی کسی ارسلان کی مسکراہٹ کا سبب بن سکتے ہیں۔ رابطہ: +92 340 7832333

سلائی سینٹر میں بیٹھی یہ بچیاں صرف کپڑے سینا نہیں سیکھ رہیں — اپنے خواب سِل رہی ہیں۔ کوئی کہتی ہے: 'میں اپنی امی کے لیے نیا جوڑا بناؤں گی۔' کوئی کہتی ہے: 'میں بڑی ہو کر اپنا کام شروع کروں گی اور گھر چلاؤں گی۔' یہ معصوم خواہشیں، یہ چمکتی آنکھیں — یہی تو اصل کامیابی ہے۔ ہنر سیکھ کر یہ بچیاں کل کسی کی محتاج نہیں ہوں گی۔
دنیا کا درد، اعداد میں — اور ہمارا دین ہم سے کیا مانگتا ہے۔
خبریں، ویڈیوز، آڈیو اور تصاویر — سب ایک جگہ۔
صدقہ، خدمت اور ایمان پر فکری مضامین — الگ مطالعہ گاہ میں۔
قرآن، حدیث اور عظیم مفکرین کی روشنی میں خدمتِ خلق کا فلسفہ۔
مکمل پڑھیں ←The complete English essay on the beautiful loan.
Read full →بینک ٹرانسفر کے لیے QR کوڈ اسکین کریں، یا آسان عطیے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔ آپ کے عطیے کا 100% میدان میں خرچ ہوتا ہے۔

عطیے کے لیے اسکین کریں
میزان بینک — زندگی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشنعطیہ، رضاکارانہ خدمت یا شراکت چاہتے ہیں؟ کال یا واٹس ایپ کریں — جلد جواب ملے گا۔